ناگالینڈ میں این پی ایف کوبڑا جھٹکا

   

کوہیما : ناگالینڈ میں ناگا پیپلز فرنٹ (این پی ایف) پارٹی کو ایک بڑا جھٹکا دیتے ہوئے پارٹی کے 21 ایم ایل اے نیشنلسٹ ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (این ڈی پی پی) میں شامل ہو گئے ہیں۔این ڈی پی پی میں شامل ہونے والوں میں یونائیٹڈ ڈیموکریٹک الائنس (یو ڈی اے ) کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ ٹی آر زیلیانگ اور موجودہ وزیر وائی ایم یولو شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق این ڈی پی پی میں شامل ہونے والے این پی ایف ایم ایل ایز میں ٹی آر زیلیانگ، مسٹر مواتوشی لونگکومر، مسٹر ایزیٹو زیمومی، مسٹر کینیزاکھو نکھرو، مسٹر وائی ویکھیہو سو، ڈاکٹر چھوتیسوہ سازو، مسٹر یتاچو، مسٹر امینبا یادن، مسٹر امتیاپانگ ایر، مسٹر امچیونگ ایل، مسٹر پیکٹو شو، ڈاکٹر چمبن مری شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ، مسٹر وائی ایم یولو، مسٹر سی ایل جان، مسٹر این تھونگوانگ کونیاک، مسٹر ای کونیاک، مسٹر ای ای پینٹنگ، مسٹر بی ایس نگان لونگ فوم، مسٹر موتھینوبا سنگتم، مسٹر ٹویانگ چانگ اور مسٹر کیجونگ چانگ بھی این ڈی پی میں شامل ہو گئے ۔