ناگول فلائی اوور کی جولائی میں تکمیل کا امکان،اوپل تا ایل نگر ٹریفک مسائل کی مستقل یکسوئی

   

حیدرآباد۔16۔ مئی (سیاست نیوز) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے جولائی تک ناگول میں 6 لائین پر مشتمل فلائی اوور کی تکمیل کا منصوبہ ہے جس سے اوپل اور ایل بی نگر کے درمیان ٹریفک مسائل کی مستقل طور پر یکسوئی ہو پائے گی۔ ناگول میں ایس آر ڈی پی اسکیم کے تحت 947 میٹر طویل اور 24 میٹر چوڑے فلائی اوور کی تعمیر کا کام تیزے سے جاری ہے اور اس فلائی اوور سے دونوں سمت میں ٹریفک کی بآسانی پیشرفت کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ گزشتہ چند ماہ میں فلائی اوور کے اہم کاموں کی تکمیل ہوچکی ہے۔ ایل بی نگر علاقہ میں رہنے والے عوام کا کہنا ہے کہ فلائی اوور میں علاقہ میں ٹریفک جام مسائل کی مستقل طور پر یکسوئی ہوگی۔ اطراف کے کئی علاقوں کے عوام کو کسی بھی رکاوٹ کے بغیر سفر کی گنجائش رہے گی۔ ایل بی نگر اسمبلی حلقہ آبادی کے اعتبار سے ایک دیگر علاقوں سے زیادہ ٹریفک مسائل کا مرکز سمجھا جاتا ہے۔ اوپل تا ایل بی نگر اطراف کئی علاقے ایسے ہیں جہاں روزانہ کئی گھنٹوں ٹریفک جام رہتی ہے۔ جولائی میں ناگول فلائی اوور کی تکمیل سے علاقہ میں مستقل طور پر ٹریفک کے مسائل حل ہوجائیں گے۔ر