ناگپور کے میئر نامعلوم افراد کے حملہ میں محفوظ

   

٭ ناگپور سٹی کے میئر سندیپ جوشی پر کل درمیانی شب دو نامعلوم افراد نے حملہ کردیا ۔ تاہم وہ اس حملہ میں زخمی نہیں ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی فیملی کے ساتھ باہر گئے تھے اور واپسی پر دو نامعلوم افراد موٹر سیکل پر آئے اور ان کی وہیکل پر فائرنگ کردی۔ انہوں نے بتایا کہ قبل ا زیں انہیں دھمکیاں مل چکی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شہر میں ناجائز قبضوں کے خلاف کارروائی پر یہ حملہ کیا گیا ہوگا۔