نتن گڈکری نے گوا کیلئے بی جے پی کا انتخابی منشورجاری کیا

   

پنجی: گوا اسمبلی انتخابات کے لیے منگل کے روز یہاں روڈ ٹرانسپورٹ اورہائی ویز کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا انتخابی منشور جاری کیا۔ ‘سنکلپ پتر’ کے نام سے جاری منشور بی جے پی نے گوا میں تمام گھروں کو مفت میں تین ایل پی جی سلنڈر، گوا کے تمام باشندوں کے لیے معیاری رہائش فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے ۔ اس کے علاوہ آئندہ تین برسوں تک پٹرول اور ڈیزل پراسٹیٹ ڈیوٹی نہ بڑھانے ، منوہر پاریکر کلیان کوش کی شروعات کی ہے ، جس کے تحت ہر پنچایت کیلئے 3 کروڑ روپے تک اوربلدیہ کے لئے پانچ کروڑروپے کا مشترکہ ترقیاتی فنڈ ہونا چاہیے۔ پارٹی نے کہا کہ وہ ایک ہوم اسٹے اسکیم شروع کرے گی جس میں ریاست میں رہنے والے باشندوں کو 5 لاکھ روپے تک کا بلا سود قرض اورتربیت فراہم کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ گوا میں اگلے پانچ برسوں میں سیاحوں کی تعداد دوگنی کی جائے گی، ریاست کو ایشیا کا ایم آئی سی آئی دارالحکومت بنایا جائے گا ۔ پارٹی کے اقتدار میں آنے کے ساتھ ہی چھ ماہ کے اندر کانکنی کے کام شروع کئے جائیں گے ، ڈی ایس ایس وائی (دیانند سوشل سوسائٹی اسکیم) کے تحت دی جانے والی بڑھاپا پنشن کو بڑھا کر تین ہزار کیا جائے گا ۔