نتیش کمار نے بہار کے کروڑوں نوجوانوں کا مستقبل برباد کردیا

,

   

انتخابات میں تیجسوی یادو کی لہر ، جلسوں میں مخالف این ڈی اے نعرے

پٹنہ : بہار اسمبلی انتخابات میں این ڈی اے کے خلاف عوام کا غم و غصہ واضح نظر آرہا ہے۔ چیف منسٹر نتیش کمار سے بیزارگی کا اظہار کرتے ہوئے عوام اس مرتبہ آر جے ڈی اتحاد کے چیف منسٹر امیدوار تیجسوی یادو کو اپنا چیف منسٹر تسلیم کررہے ہیں۔ تمام سیاسی جماعتوں نے انتخابی مہم میں پوری طاقت جھونک دی ہے۔ آر جے ڈی لیڈر اور سابق ڈپٹی چیف منسٹرتیجسوی یادو نے ایک بار پھر بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار پر حملہ بولا ہے۔ تیجسوی یادو نے نتیش کمار پر بہار کے کروڑوں نوجوانوں کا مستقبل برباد کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔تیجسوی یادو نے اتوار کے روز ٹویٹر پر لکھا ’’قابل احترام نتیش جی پوری طرح غیر توانا چکے ہیں ہیں۔ عوام ان کی پکاؤ، تھکاؤ، باسی اور گھسی پٹی باتوں سے پک چکے ہے۔ تھک چکے نتیش کمار جی حقیقت، منطق اور حقائق سے بھاگ رہے ہیں۔ بہار کے کروڑوں نوجوانوں کے حال اور مستقبل کو برباد کر کے، وہ تاریخ کے باسی صفحوں کو پلٹ رہے ہیں‘‘۔ تیجسوی یادو فارم میں ہیں اور نتیش کمار کو نشانہ بنانے کا کوئی موقع نہیں چھوڑ رہے ہیں۔