نتیش کمار کی برقراری کوئی نہیں چاہتا ہے: رابڑی

   

پٹہ: چیف منسٹر بہار نتیش کمار کی رکن راجیہ سبھا بننے کی خواہش پر ردعمل میں سینئر آر جے ڈی لیڈر رابڑی دیوی نے آج کہا کہ انہیں فوری عہدہ چھوڑدینا چاہئے کیوں کہ ریاست میں کوئی بھی نہیں چاہتا کہ وہ یہاں اپنے عہدے پر برقرار رہیں۔ نتیش کمار نائب صدر یا صدر جمہوریہ کے عہدے کے لیے ممکنہ امیدوار ہونے کے بارے میں سابق چیف منسٹر رابڑی نے کہا کہ جو کچھ بھی عہدہ وہ حاصل کریں یا جہاں کہیں وہ جائیں، میں اتنا ہی کہوں گی کہ انہیں بہار چھوڑدینا چاہئے۔ رابڑی نے کہا کہ بہار میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال پستی میں ہے۔ نتیش کمار نے سوساشن کے دعوے کئے۔ میں پوچھنا چاہوں گی کہ سو ساشن کہاں ہے۔ بہار میں ہر روز جرائم کے واقعات پیش آرہے ہیں۔ نتیش حکومت میں قانون کی حکمرانی کی کوئی قدر نہیں۔ اسمبلی میں لیجسلیٹرس کو مارشلوں کے ذریعہ نکالا جارہا ہے۔