نرمل۔ 23ستمبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نرمل شہر میں واقع امبیڈکر بھون کی سہولیات کی بہتری کے لیے ریاستی وزیر برائے سماجی بہبود اڈلوری لکشمن کمار نے 30 لاکھ روپئے کے فنڈز منظور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ یہ بات کانگریس پارٹی کے نرمل اسمبلی حلقہ انچارج کوچاڈی سری ہری راؤ نے بتائی۔چہارشنبہ کے روز حیدرآباد میں وزیر کی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران انہوں نے امبیڈکر بھون کی موجودہ صورتحال سے وزیر کو آگاہ کرتے ہوئے ایک یادداشت پیش کی۔ یادداشت میں عمارت کے اندر آواز کی بازگشت کو کم کرنے کے انتظامات، مہمانوں کی سہولت کے لیے کرسیاں اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ امبیڈکر بھون میں ایک اسٹڈی سرکل قائم کرنے کی درخواست کی گئی۔سری ہری راؤ نے بتایا کہ وزیر نے درخواست پر مثبت ردعمل دیتے ہوئے ضروری فنڈز فوری طور پر منظور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر سارنگاپور مارکیٹ کمیٹی کے چیئرمین عبد الہادی، امبیڈکر یوتھ ایسوسی ایشن کے ضلعی قائدین کونتم مرلی دھر، مدھوکر، انیل اور دیگر بھی موجود تھے۔