نرمل میں غسل میت کی سہولت فراہم کرنے کی اپیل

   

نرمل22 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نرمل میں غریب اور بے گھر افراد کے مکانات میں مناسب جگہ نہ ہونے کے باعث میت کو غسل دینے میں اہل خانہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس اہم مسئلے کی جانب توجہ مبذول کرواتے ہوئے ادارہ ہمارا سہارا سوسائٹی کے صدر شیخ عبدالارشان الدین نے نرمل کے دورے پر آئے ہوئے عامر علی خان سے نمائندگی کی اور غسلِ میت کے لیے غسل خانے کی تعمیر کی ضرورت سے واقف کروایا۔اس موقع پر عامر علی خان نے سوسائٹی کے ذمہ داروں کو تیقن دیا کہ وہ پہلے غسل خانے کی تعمیر کے لیے اراضی کا انتظام کریں، اس کے بعد تعمیر کے لیے ممکنہ تعاون کیا جائے گا۔