نرنجن ریڈی کی والدہ کے دسویں میں چیف منسٹر کی شرکت

   

ونپرتی /2 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) چیف منسٹر کے چندرا شیکھر راؤ نے آج وزیر زراعت نرنجن ریڈی کی والدہ تارکما کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ۔ چیف منسٹر آج مستقر ونپرتی میں کے تارکما کے دیہانت کے دسویں دن منعقدہ تقریب میں شرکت کی ۔ ان کے ہمراہ وزیر داخلہ جناب محمد محمود علی ، وزیر آبکاری سرینواس گوڑ و کئی ارکان اسمبلی شامل تھے ۔ چیف منسٹر بذریعہ کار ونپرتی پہونچے ۔ نرنجن ریڈی نے مکان میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی اور نرنجن ریڈی کو پرسہ دیا ۔ بعد ظہرانہ بذریعہ کار حیدرآباد کیلئے روانہ ہوئے ۔ اس موقع پر ایم پی سنتوش کمار ، پی راملو ، ایم ایل اے آر وینکٹشولو ، بالراج ، ابراہیم ، جئے پال یادو ، راجندر ریڈی ، کرشنا موہن ریڈی ، ایم ایل سی سبھاش ریڈی ، نارائن ریڈی ، دامودھر ریڈی ، سابقہ وزیر جوپلی کرشنا راؤ کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔