نریندر مودی 30مئی کو شام 7بجے حلف لیں گے

,

   

نئی دہلی۔راشٹرا پتی بھون سے ملی جانکاری کے مطابق نریندر مودی 30مئی کو شام 7بجے وزیراعظم کے عہدے کا حلف لیں گے۔

ان کے بعد کابینہ کے مختلف ممبرس کو حلف دلایاجائے گا۔ذرائع کے مطابق اگلے ماہ مودی مالدیپ کے دورے پر جاسکتے ہیں۔

سال2014میں وزیراعظم بننے کے ساتھ انہوں نے بھوٹان کا دورہ کیاتھا۔ نئی حکومت کے ایوان کا پہلااجلاس 5جون کو شروع ہونے کی توقع بھی ہے۔