نسلی انصاف کے لئے فلائیڈ کا کیس تاریخ ہے۔ میڈیا

,

   

واشنگٹن۔ مذکورہ جارج فلائیڈ کے معاملے نے امریکہ اور امریکی ذرائع ابلاغ میں میں نسلی انصاف کے معاملات میں تاریخی گہرائے کو جنم دیا ہے۔

زنہو نیوز ایجنسی نے خبر دی کہ نیو یارک ٹائمز کے ایک رائے کالم میں کہاگیا ہے کہ فلائیڈ کی موت نے نہ صرف بڑے پیمانے پر احتجاج کو موقع دیابلکہ مثال کے طور پر امریکیو ں کی زندگی‘ پولسنگ او رہیلتھ کیرکے کئی پہلوؤں میں نسلی انصاف کے ئے خاموشی کو بھی اجاگر کیاہے۔

اس میں کہاگیا ہے کہ ”فلائی کا سارا معاملہ‘ ان کی موت سے احتجاج سے گذرتے ہوئے سنوائی اور چوین کو سزا دلانے تک کویڈ19وباء کے پس منظر میں انجام دئے گئے ہیں‘

جس نے مزیدقومی نسلی عدم مساوات کی طرف توجہہ دلائی: رنگ کے لوگ وائرس اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی اقتصادی پریشانی کا شکارہونے والوں میں شامل ہیں“۔

منی پولیس کے سابق افیسر ڈیرک چوین کو منگل کے روز تمام تینوں مجرمانہ الزامات میں قصور وار پایاگیاہے جو پچھلے گرما میں پیش ائے جارج فلائیڈ کے قتل پر مشتمل ہے