نسل پرستانہ جملے کسنے پر 2 افراد میدان سے باہر

   

ساوتھمپٹن : ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں دو شائقین کو نیوزی لینڈ ٹیم پر مبینہ طور پر غیر مناسب زبان کے استعمال اور نسل پرستانہ جملے کسنے پر میدان سے باہرنکال دیا گیا۔ساوتھمپٹن میں نیوزی لینڈ اور ہندوستان کے درمیان ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کا فائنل مقابلے کے دوران گراؤنڈ میں موجود تماشائیوں کی جانب سے غیر مناسب زبان کے استعمال کی نشاندہی سوشل میڈیا پر کی گئی۔سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا گیا کہ سارے دن کھیل کے دوران ایک اسٹینڈ سے نازیبا زبان اور نسل پرستانہ جملے کسے گئے ہیں۔ سوشل میڈیا صارف نے واقعہ پر انٹر نیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) کی توجہ بھی دلائی۔ آئی سی سی کی جی ایم کلئیر فرلانگ نے فوری طور پر کارروائی کرنے کی یقین دہانی کروائی جس کے بعد انہوں نے تماشائیوں کو نکالنے کی سوشل میڈیا پیغام میں تصدیق بھی کردی۔کلئیر فرلانگ نے کہا کہ 2 افراد کو نشاندہی ہونے پر میدان سے باہر نکال دیاگیا ہے۔