نشہ کی حالت میں ایک پولیس اہلکار نے معمر عورت کو اپنی کار سے روندڈالا۔ ویڈیو

,

   

پولیس کے بموجب مذکورہ حادثے کے وقت مذکورہ جوان نشہ میں دھت تھا‘جو علاقے کے سی سی ٹی کیمروں میں قید ہوا ہے

نئی دہلی۔دہلی پولیس کے ایک سب انسپکٹر جس کی تعیناتی پی سی یونٹ سے ہے نے اپنی کار سے ایک 60سالہ معمر عورت کو روندڈالا اور جمعہ کے روز ایسٹ دہلی کے چھلا گاؤں میں پیش ائے اس واقعہ میں اپنی کار سے کچھ فاصلے تک مذکورہ عورت کو گھسیٹ کر لے گیا۔

مذکورہ عورت اسپتال میں زیر علاج ہے اور ملزم کی شناخت 56سالہ یوگیندر کی حیثیت سے ہے جس کو گرفتار کرلیاگیاہے۔

YouTube video

پولیس کے بموجب مذکورہ حادثے کے وقت مذکورہ جوان نشہ میں دھت تھا‘جو علاقے کے سی سی ٹی کیمروں میں قید ہوا ہے۔

سوشیل میڈیا پر گشت کررہے ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عورت ٹکر کے بعد کار کے بانٹ پر گری ہوئی ہے۔

ایک شخص کار چلانے والے کو روکنے کا اشارہ کرتا ہے جبکہ وہا ں سے گذرنے والی عورت کی مدد کرتے ہوئے دیکھائی دیتے ہیں۔

گاڑی چلانے والے شخص ایک اور شخص پر سے کار چلانے کی کوشش کرتا ہے جب اس نے ڈرائیور کوروکنے کی تھی