نصف آبادی کیلئے انصاف ضروری:دھنکڑ

   

نئی دہلی: نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکڑ نے ناری شکتی وندن ایکٹ کو ایک’’گیم چینجر‘‘قرار دیتے ہوئے چہارشنبہ کو کہا کہ جب تک 50 فیصد آبادی کیلئے انصاف کو یقینی نہیں بنایا جائے گا، معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔ دھنکڑ نے آج راجستھان میں برلا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ سائنس (بی آئی ٹی ایس) پلانی کے طلباء اور فیکلٹی ممبران سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے خواتین کو اسمبلیوں اور لوک سبھا میں ایک تہائی ریزرویشن دینے کے بل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ خواتین کے حقوق کی پہچان اور ان کے حقوق کی تصدیق ہے ۔ دھنکڑ نے عام لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کیلئے تعلیم کو سب سے مؤثر اور کارآمد ذریعہ بتایا اور کہا کہ اس سے ہندوستان کی ترقی میں تیزی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری عمل میں احتساب اور شہری شراکت کی اہمیت کو مضبوط کرتے ہوئے ہر شہری کو پارلیمنٹ میں پٹیشن پیش کرنے کا حق ہے ۔انہوں نے کہا کہ جی-20 رکن کے طور پر افریقی یونین کی شمولیت ہندوستان کے تہذیبی اخلاق کے ساتھ گہرائی سے ہم آہنگ ہے ۔