نصیر الدین شاہ اور شبانہ اعظمی درخواست نظر ثانی کے مخالف

   

ممبئی 26 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کئی مسلم شخصیتوں نے جن میں نصیر الدین شاہ اور شبانہ اعظمی بھی شامل ہیں ایودھیا مسئلہ پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل دائر کرنے مسلم پرسنل لا بورڈ کے فیصلے کی مخالفت کی ہے ۔ ان شخصیتوں کا کہنا ہے کہ حالانکہ وہ اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ عدالت کے حکمنامہ میں غلطیاں ہیں لیکن ہمارا یہ بھی احساس ہے کہ ایودھیا تنازعہ کو برقرار رکھنے سے مسلمانوں کو کوئی فائدہ نہیں بلکہ نقصان ہی ہوگا ۔