نظام آباد،کاماریڈی کے صحافیوں کی جناب عامر علی خان سے ملاقات اور مبارکباد

   

نظام آباد :یکم ؍ فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست جناب عامر علی خان کو ایم ایل سی نامزد کئے جانے پر نظام آباد ، کاماریڈی ضلع کے صحافیوں کا ایک وفد حیدرآباد پہنچ کر جناب عامر علی خان سے ملاقات کرتے ہوئے تہنیت پیش کی ۔ محمد جاوید علی اسٹاف رپورٹر کی قیادت میں محمد غوث الدین خاموشی ، سید ظفر، محمد فہیم نے عامر علی خان سے ملاقات کی اور انہیں مبارکباد پیش کیا ۔ چیف منسٹر ریونت ریڈ ی سے اظہار تشکر کیا ۔ محمد جاوید علی نے بتایا کہ جناب عامر علی خان گذشتہ کئی سالوں سے قوم و ملت کے مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کررہے تھے اور 12 فیصد تحفظات کی فراہمی کیلئے اپنے طور پر مہم چلاتے ہوئے سابق حکومت کو تحفظات کی فراہمی کیلئے اسمبلی میں قرار دادمنظور کرنے پر مجبور ہونا پڑا تھا ۔ جناب عامر علی خان مسلم مسائل سے اچھی طرح واقف ہے اور ان کی قیادت میں مسلم مسائل کے حل کیلئے اقدامات کئے جائیں گے ۔