نظام آباد: ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد

   

نظام آباد :5؍ جولائی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)رکن اسمبلی نظام آباد اربن بیگالہ گنیش گپتا نے ڈیویژن نمبر 39 میں ایک کروڑ روپئے سے تعمیر کئے جانے والے ڈرینج ، بی ٹی روڈ ، سی سی روڈ کے کاموں کا سنگ بنیاد رکھا اور اس موقع پر گنیش گپتا نے این جی اوز کالونی ، جدید این جی اوز کالونی ، امبیڈ کر کالونی گھر گھر پہنچ کر عوام سے ملاقات کی اور مسائل کے بارے میں واقفیت حاصل کی اور کہا کہ نظام آباد کے ہر ڈیویژن کیلئے ایک کروڑ روپئے مختص کرتے ہوئے تعمیری کام انجام دئیے جارہے ہیں اور 9 سال کے دوران شہر میں تیزی کے ساتھ ترقیاتی کاموں کو انجام دیا جارہا ہے اور نظام آباد کو سرسبز و شاداب بنانے کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کیا گیا ہے ۔ مسٹر گنیش گپتا نے کہا کہ تمام ڈیویژنوں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ اس موقع پر مئیر نیتو کرن ، نوڈا چیرمین پربھاکر ریڈی کے علاوہ بی آرایس قائدین بھی موجود تھے ۔