نظام آباد ضلع وقف پروٹیکشن کمیٹی کے ممبران کی کلکٹر سے ملاقات

   

نظام آباد :30؍ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)رکن تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی و صدر ضلع اقلیتی سل ٹی آریس پارٹی نظام آباد نوید اقبال اور سینئر ٹی آریس کارپوریٹر یم اے قدوس کی قیادت میں آج نو نامزد نظام آباد ضلع وقف پروٹیکشن کمیٹی ممبران عائشہ صدیقہ اور مرزا قاسم بیگ (آغا) ایڈوکیٹ ضلع کلکٹر نارائن ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے ان ممبران کا تعارف کروایا گیا اس موقع پر مسز عائیشہ صدیقہ نے ضلع کلکٹر نارائین ریڈی کو گلدستہ پیش کیا اور نوید اقبال نے شالپوشی کرتے ہوئے ضلع کلکٹر نارائن کو تہنیت پیش کی۔ صدر ضلع اقلیتی سیل نوید اقبال اور صدر ضلع میناریٹی رائیٹس پروٹیکشن فورم نظام آباد و ریاستی کو آرڈنیٹر ٹی ایس میسا خواجہ معین نے ضلع کلکٹر نارائن ریڈی کو بتایا کہ اس بات سے واقف کروایا کہ جدید کلکٹریٹ کامپلیکس میں مختلف محکموں میں کے عہدوں پر(50) سے زائد مسلم ملازمین بسر خدمت ہے تاہم نمازوں کی ادائیگی کے لئے ان مسلم ملازمین کو جدید کلکٹریٹ کے قریب کوئی مسجد موجود نہیں ہے جس کی وجہ ان ملازمین کو نمازوں کی ادائیگی میں مشکلات پیش آرہی ہیں اور انہیں نمازوں کی ادائیگی دور دراز مقامات کیلئے جانا پڑ رہا ہے ان حالات و مشکلات کے پیش نظر جدید کلکٹریٹ کامپلیکس میں نماز وں کی ادائیگی کے لئے مسلم سرکاری ملازمین کے علاوہ جدید کلکٹریٹ کو مختلف مسائل و کاموں کیلئے آنے والے مسلمانوں کو بھی نماز کی ادائیگی میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جس پر ضلع کلکٹر نارائن ریڈی نے مسلم ملازمین کو نماز کی ادائیگی کے لئے عملی اقدامات کا وفد کو تیقن دیا علاوہ ازیں صدر ضلع اقلیتی سال نو ید اقبال، کارپوریٹر یم اے قدوس، ضلع صدر یم آرپی یف خواجہ معین الدین نے نظام آباد ضلع میں ا وقافی جائیدادوں کے تحفظ اور ناجائیز قبضوں کے خلاف کی جانے والی نمائیندگیوں کیلئے فوری کاروائی کرنے کی ضرورت پر زور دیا اس موقع پر کارپوریٹر اکبر حسین اور سید احمد بھی موجود تھے۔