نظام آباد میں آج میگا جاب میلہ

   

نظام آباد :7؍ اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)شہر نظام آباد کے کنٹیشور کے لکشمی کلیانہ منڈپم میں 8؍ اگست کو صبح 9 بجے سے 5 بجے تک میگا جاب میلہ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ، کمشنر جان سامسن محکمہ پی ڈی راملو نے یہ بات بتائی۔ خواہشمند 18 سال سے 35 سال تعلیم یافتہ بے روزگار لڑکے لڑکیاں جاب میلہ کے ویب سائٹ jobmela.stmepma.in میں اپنے نام اندراج کرتے ہوئے پرنٹ کاپی لے کر جاب میلہ میںشرکت کرنے کی خواہش کی گئی ۔