نظام آباد میں آج ٹریفک تحدیدات

   

نظام آباد : پولیس کمشنر مسٹر کارتیکیا نے صحافت کیلئے جاری کردہ اپنے ایک اعلامیہ میں بتایا کہ 19؍ ستمبر کے روز نظام آباد میں گنیش وسرجن عمل میں لایا جارہا ہے ۔ پولیس کی جانب سے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اور عوام کے جلوس میں شرکت کو یقینی بنانے کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے جارہے ہیں جلوس اور وسرجن کے موقع پر کسی قسم کی افواہوں پر توجہ نہ دیں اگر کوئی اس طرح کی افواہیں برپا کرنے کی کوشش کرنے کی صورت میں فوری مقامی پولیس نے ربط پیدا کریں اور پولیس کو اطلاع دیں اور سوشل میڈیا پر آنے والی افواہوں پر توجہ نہ دیں ۔پولیس کمشنر مسٹر کارتیکیا نے کہا کہ گنیش جلوس کے موقع پر ٹرافک کا رخ موڑدیا گیا حیدرآباد سے بودھن جانے والے مادھو نگر بائی پاس کنٹیشور ، ارسہ پلی سے ہوتے ہوئے بودھن کیلئے روانہ ہوں ۔ بودھن سے حیدرآباد روانہ ہونے والے ارسہ پلی بائی پاس کنٹیشور کے مادھو نگر باسر بریج پر وسرجن کیلئے بھی ٹرافک کا رخ موڑ دیا گیا ہے ۔ نظام آباد سے جانے والی گاڑیاں جانکم پیٹ ، ساٹا پور گیٹ ، کندا کرتی ، دھرما آباد ، بیدریلی ، بھینسہ گنیش وسرجن کے بعد گاڑیوں بیدریلی ، دھرما آباد ، کندا کرتی کے ذریعہ روانہ ہوں یا پھر بھینسہ سے نرمل ، نرمل سے نظام آباد آنے کی خواہش کی ۔ ٹرافک پر پابندیاں 19 ؍ ستمبر کی شام سے پیر کی شام 5 بجے تک رہے گی ۔ آرٹی سی کی بسیں بس اسٹانڈ سے این ٹی آر مجسمہ ، ریلوے کمان ، کنٹیشور ، بائی پاس سے ہوتے ہوئے مادھو نگر سے روانہ ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ گنیش لے جانے والی گاڑیاں چیک کروالیں ۔ شراب نوشی نہ کریں اور شراب نوشی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے میٹر لگا کر چیک کیا جائیگا اور مقدمات درج کئے جائیں گے ۔ پولیس کمشنر کارتیکیا نے کہا کہ ڈی جے سائونڈ سسٹم کی اجازت نہیں ہے آتشبازی نہ کریں ۔ پولیس سے تعاون کریں خواتین قیمتی زیورات نہ پہنیں اور شہر میں گنیش جلوس گذرنے والے راستوں پر سی سی کیمرے نصب کئے گئے ہیں ۔ وسرجن کے علاقہ میں سخت پولیس کی مکمل نظر ہے۔