نظام آباد میں ساڑھے تین لاکھ روپئے مالیتی گٹکھا ضبط

   

نظام آباد :9؍ اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ورنی پولیس اسٹیشن کے حدود میں ٹاسک فورس کی ٹیم نے گٹکھا منتقلی پر نظر رکھتے ہوئے 3لاکھ 50 ہزار روپئے مالیت کا گٹکھا ضبط کیا۔ پولیس کمشنر مسٹر کارتیکیا نے بتایا کہ نظام آباد ضلع کے ورنی پولیس اسٹیشن حدود میں ممنوع گٹکھا منتقلی کی باوثوق ذرائع سے اطلاع ملنے پر ٹاسک فورس ٹیم کے انچارج انسپکٹر ستیہ نارائناکو ہدایت دینے پر ٹا ٹا اے سی گاڑی میں تقریباً تین لاکھ 50 ہزار روپئے کا گٹکھا ملنے پر اسے ضبط کرلیا گیا اور نظام آباد کھوجہ کالونی کے شیخ فیاض کو تحویل میں لیتے ہوئے ورنی پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ پولیس کمشنر مسٹر کارتیکیا نے بتایا کہ غیر مجاز طور پر کوئی بھی ممنوع گٹکھا منتقل کرنے کی صورت میں ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور اطلاع دینے والے کو نام و پتہ راز میں رکھا جائیگا ڈائیل 100 یا 9490618000 پر اطلاع دیں۔