نظام آباد میں پہلے روز سرپنچوں کیلئے 202 اور وارڈ ممبرس کیلئے 282 پرچہ نامزدگیاں داخل

   

نظام آباد :8؍ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)گرام پنچایت انتخابات کے پرچہ نامزدگی داخل کے پہلے روز ضلع میں سرپنچوں کیلئے 202 اور وارڈ ممبروں کیلئے 282 پرچہ نامزدگیاں وصول ہوئی ہیں ۔ ضلع نظام آباد آرمور ڈیویژن کے 177 گرام پنچایتوں کے سرپنچوں کیلئے 206 پرچہ نامزدگیاں وصول ہوئی جبکہ وارڈ ممبروں کیلئے 1746وارڈوں کیلئے 279 نامزدگیاں وصول ہوئی ۔ دیہی سطح پر منعقدہ گرام پنچایت انتخابات کیلئے بڑے پیمانے پر امیدوار مقابلہ کے خواہشمند ہے جبکہ ضلع انتظامیہ اور حکومت کی جانب سے بلامقابلہ کیلئے بولی نہ لگانے کی ہدایت کے باوجود بھی مختلف مقامات پر بلامقابلہ انتخاب کیلئے بولیاں لگائی جارہی ہیں ۔ دیہاتوں میں ماحول سرگرم ہے ٹی آرایس ضلع کی تمام نشستوں پر کامیابی کیلئے کوشاں ہے تو کانگریس اور بی جے پی بھی عہدوں کے حصول کی دوڑ میں برابر شامل ہیں ۔ پہلے مرحلہ کی رائے دہی کے ساتھ ہی ضلع میں ضابطہ اخلاق کے نافذ کردیا گیا ہے ۔