نظام آباد میں ہیڈکانسٹبل معطل

   

نظام آباد ۔ فرائض کی انجام دہی میں لاپرواہی برتنے والے ہیڈ کانسٹیبل کو معطل کرتے ہوئے پولیس کمشنر مسٹر کارتیکیا نے احکامات جاری کیا ۔ تفصیلات کے بموجب گذشتہ ماہ کمر پلی منڈل کے ہاسا کتور میں ایک نوجوان کی قتل کی واردات پیش آئی تھی اور اس واقعہ میں ملزم کو تحویل میں لیکر پولیس اسٹیشن آرمور منتقل کیا تھا اور ملزم کے ساتھ ہمدردانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے اسے بریانی کھانے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائر ل ہوئی تھی اس پر پولیس کمشنر مسٹر کارتیکیا نے ہیڈ کانسٹیبل سائنا ، کانسٹیبل راج شیکھر کو معطل کرتے ہوئے احکامات جاری کئے ۔