نظام آباد: ڈبل بیڈروم امکنہ جات کی تعمیر انتہائی ناقص

   

بہوجن سماج پارٹی کے قائدین نے معائنہ کیا، استفادہ کنندگان میں تقسیم کا مطالبہ
نظام آباد :5؍ جولائی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ڈبل بیڈ روم امکنہ جات کی تعمیر انتہائی ناقص ہے ۔ تعمیری کام کی تکمیل کے ایک سال کے بعد بھی ابھی تک استفادہ کنندگان میں عدم تقسیم پر بہوجن سماج پارٹی کے قائدین لال سنگھ چوہان، شکیل احمد ، راج شیکھر و دیگر نے ناگارام میں تعمیر ڈبل بیڈ روم کے تعمیری کاموں کا معائنہ کیا اور تعمیر انتہائی ناقص ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ۔ ایک سال مکمل ہونے کے باوجود بھی ابھی تک استفادہ کنندگان میں تقسیم نہ کرنے کی وجہ سے یہاں پر غیر سماجی عناصر کا اڈہ بنا ہوا ہے ۔ رکن اسمبلی اربن بیگالہ گنیش گپتا اس خصوص میں فوری جائزہ لیتے ہوئے استفادہ کنندگان میں تقسیم کریں اور ان کی نشاندہی کرنے کا مطالبہ کیا ۔ اربن کمیٹی کے صدر لال سنگھ چوہان ، شکیل احمد ، سید ظفر و دیگر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ایک سال قبل ناگارام کے علاقہ میں ڈبل بیڈ روم تعمیر کئے گئے اور اس کی تکمیل مکمل ہوکر ایک سال کا عرصہ گذر گیا لیکن ابھی تک استفادہ کنندگان کی نشاندہی نہیں کی گئی فوری طور پر کاموں کا جائزہ لیں اور استفاد ہ کنندگان کی نشاندہی کرتے ہوئے اس کی تقسیم عمل میں لائیں ورنہ بہوجن سماج پارٹی کی جانب سے احتجاجی پروگرام منظم کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ۔