نظام آباد کے ائمہ و علماء کیلئے مفت ہیلت کارڈکی سہولت

   

نظام آباد : شہر حیدرآباد کی تنظیم مجتبی ہیلپنگ فاونڈیشن کے اشتراک سے منتخب کارپوریٹ دواخانوں میں علاج ومعالجہ کے لیء ڈسکاونٹ کارڈ جاری کیا گیا مولانا عبدالقیوم شاکر القاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ بعض متوسط طبقہ کے لوگ بڑے امراض کی تشخیص وعلاج کیلئے شہر حیدرآباد کا رخ کرکے مزید سرگرداں وپریشاں ہوجاتے ہیں شہر نظام آباد سے بھی حیدرآباد جاکر علاج کروانا اب عام ہوچکا ہے اسی ضمن میں عوام وخواص بالخصوص ائمہ ومؤذنین ودینی کاموں سے وابستہ قابل احترام شخصیات کیلئے جمعیۃ علماء ضلع نظام آباد کی جانب سے مولاناسید سمیع اللہ صدرجمعیۃ علماء ضلع نظام آباد کی نگرانی میں 16مارچ تا ختم اپریل 45/دن تک مفت ہیلتھ کارڈ جاری کیا جاے گا جو ایک سال تک کیلئے کارگذ رہے گا مجتبی ہیلپنگ فاونڈیشن کے اشتراک سے جن دواخانوں میں ایک ہزار روپیہ فیس ہوتی ہے وہاں اس کارڈ ہولڈر سے صرف 135 روپیہ فیس وصول کی جائے گی جس سے مریض کا مالی بوجھ کم ہوگا مزید بتایا کہ کل سے رمضان المبارک کے ختم تک روزآنہ دفتر جمعیۃ علماء پر ڈسکاونٹ کارڈ بنایا جارہا ہے جس کے اپنا اور اپنے اہل وعیال کا آدھارکارڈ نمبرلے کر مولاناعبدالقیوم شاکر القاسمی مفتی عبدالماجد قاسمی سے ملاقات کریں ۔ پروگرام میں سید حامد ملی معین نائب صدر سید عمران جنرل سکریٹری اخترعلی خواجہ نصیر الدین الیاس خان محمد صابر ودیگر ذمہ داران کے علاوہ مولانااسماعیل عارفی مولاناارشد علی قاسمی مفتی رفیق ذاکر مولاناکبیر الدین حافظ فہیم الدین حافظ جلال حافظ عبدالرشید مولاناصابر مفتاحی حافظ عبدالرحمان مفتی فیروز مفتی سہیل محمد نصیر الدین، سید محمد ظفریحی محمد افضل الدین وسیم احمد خان نے شرکت کی اور عوام وخواص سے استفادہ کی خواہش کی۔