نفرت انگیز قوم پرستی، ہندوستان کی 6سالہ حصولیابی

,

   

کانگریس قائدراہول گاندھی کا مودی حکومت پر طنز

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے ملک کی فی کس مجموعی گھریلو مصنوعات کی سست رفتاری پر طنز کیا ہے اور کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں چھ سال کی نفرت انگیز قومی پرستی کی یہ حصولیابی ہے کہ ہمارا پڑوسی ملک بنگلہ دیش اس معاملہ میں ہم سے آگے نکلنے کو تیار ہے۔راہول گاندھی نے ایک خبر کے گرافکس کو شیئر کرتے وہئے ٹوئٹ کیا، ’’بی جے پی کی نفرت انگیز قوم پرستی کی حصولیابی کی وجہ سے بنگلہ دیش ہندوستان سے آگے نکلنے کو تیار ہے۔‘‘خیال رہے کہ اس سال بنگلہ دیش فی کس مجموعی گھریلو مصنوعات (جی ڈی پی) کے معاملے میں ہندوستان کو شکست دینے کے لئے تیار ہے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ کوویڈ۔19 اور لاک ڈاؤن کے سبب ہندوستانی معیشت کو ہونے والا نقصان ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) – ورلڈ اکنامک آؤٹ لک (ڈبلیو ای او) کے مطابق بنگلہ دیش کی فی کس جی ڈی پی میں 2020 میں 4 فیصد اضافے کے ساتھ 1888 تک جانے کی توقع ہے، جبکہ ہندوستان کی فی کس جی ڈی پی میں 10.5 فیصد کمی واقع ہو کر اس کے 1877 رہ جانے کی امید ہے، جو گزشتہ چار سالوں میں سب سے کم ہے۔دونوں ممالک کی جی ڈی پی کے یہ اعداد و شمار موجودہ قیمتوں پر مبنی ہیں۔ آئی ایم ایف – ڈبلیو ای او کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان جنوبی ایشیا کا تیسرا غریب ترین ملک بننے کے دہانے پر ہے۔ صرف پاکستان اور نیپال کی فی کس جی ڈی پی ہندوستان سے کم ہوگی جبکہ بنگلہ دیش، بھوٹان، سری لنکا اور مالدیپ جیسے ممالک ہندوستان سے آگے ہوں گے۔