نفرت کی آگ کو ہوا دی جا رہی ہے”: سونیا گاندھی کا چھتیس گڑھ کانگریس کنونشن میں بی جے پی پر حملہ

   

نئی دہلی:چھتیس گڑھ میں کانگریس کا تین روزہ کنونشن جاری ہے۔ اس کنونشن میں کانگریس کے تمام بڑے لیڈروں نے شرکت کی۔ کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی نے کنونشن میں الزام لگایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے تمام اداروں پر قبضہ کر رکھا ہے اور اپوزیشن کی آواز کو دبانے کے ساتھ نفرت کی آگ بھڑکا رہی ہے۔ سونیا گاندھی نے الزام لگایا کہ بی جے پی نفرت کے شعلے بھڑکا رہی ہے اور اقلیتوں، دلتوں، قبائلیوں اور خواتین کو نشانہ بنا رہی ہے سونیا گاندھی نے یہ بھی الزام لگایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور ‘بی جے پی-آر ایس ایس’ حکومت نے تمام اداروں پر قبضہ کر لیا ہے اور اپوزیشن کی آواز کو دبایا جا رہا ہے۔ صدر کے طور پر اپنی اننگز کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ‘یہ میرے لیے اعزاز کی بات تھی کہ میں نے سال 1998 میں کانگریس صدر کا عہدہ سنبھالا تھا۔ 25 سال میں پارٹی نے کئی بڑی کامیابیاں حاصل کیں اور مایوسی بھی ہاتھ آئی۔