نقلی کلینک پر محکمہ ہیلت اینڈ فیملی ویلفیر آفیسرکا دھاوا

   

بیدر /14 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تحصیلدار تعلقہ بیدر ڈی جی مہت اور تعلقہ ہیلت اینڈ فیملی ویلفیر سرویس بیدر ڈاکٹر سنگاریڈی اور ان کی ٹیم کی جانب سے بیدر تعلقہ کے دیہات بکچوڑی میں بغیر کسی طبی تعلیمی سند کے چل رہے کلینک پر دھاوے کرکے مہربند کیا گیا اور ادویات بھی ضبط کرلئے گئے ۔ ادویات کا جائزہ لیا گیا جس پر پتہ چلاکہ کلینک میں اسٹرائڈ ڈرگس کا بے جا استعمال اور زائد خوراک مریضؤں کو دی جاتی رہی ۔ جس کے مضر اثرات مریض کو ہوسکتے ہیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر شیو کمار نیلکی ایوش میڈیکل آفیسر اور کے پی ایم ای کے افسر اور محکمہ صحت اور پولیس افسران بھی موجود تھے ۔