نقلی گٹکھا اور تمباکو اشیاء تیار کرنے والے کارخانہ پر دھاوا، اشیاء ضبط

   

حیدرآباد۔/6 اگسٹ، ( سیاست نیوز) رچہ کنڈہ کی اسپیشل آپریشن ٹیم نے نقلی گٹکھا اور تمباکو اشیاء تیار کرنے والے کارخانہ پر دھاوا کرتے ہوئے وہاں سے 15 لاکھ مالیتی اشیاء برآمد کرلیا۔ مہیشورم زون کی اسپیشل آپریشن ٹیم نے وادی صالحین بالا پور میں نقلی گٹکھا اور تمباکو اشیاء کی تیاری کی اطلاع پر ایس او ٹی نے دھاوا کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ یہ نقلی اشیاء 49 سالہ محمد اکبر جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور ہے ساکن گنگا نگر تیار کررہا تھا جس میں اس کا ایک ملازم محمد علی مدد کررہا تھا۔ مذکورہ افراد مختلف برانڈ کے نقلی گٹکھے اور تمباکو اشیاء تیار کررہے تھے ۔ پولیس نے اس دھاوے میں گٹکھا تیار کرنے والی مشین کے علاوہ بھاری مقدار میں نقلی گٹکھا بھی برآمد کرلیا ہے۔ مہیشورم پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا۔ب