نقوی نے کہاکہ مدرسہ ٹیچروں کو مرکز ی دھاری کے مضامن کی تربیت دی جائے گی

,

   

انہوں نے کہاکہ مذکورہ حکومت نے کہاکہ اقلیتوں بالخصوص لڑکیوں کی ”سماجی‘ معاشی تعلیمی ترقی“ کے لئے سنجیدہ ہے‘ اور اس کے لئے ”تین ای) پر توجہہ مرکوز کی جائے گی جو ایجوکیشن‘ ایمپلائمنٹ اور ایمپارومنٹ پر مشتمل ہے

نئی دہلی۔ اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے منگل کے روز یہ اعلان کیاہے کہ ان مدرسوں ٹیچروں کو ملک کے باوقار اداروں میں۔ہندی‘ انگریزی‘ ریاضی‘ سائنس

اور کمپویٹرس کی ٹریننگ دلائی جائے گی‘ تاکہ وہ مرکزی دھاری کی تعلیم کا حصہ بن کر طلبہ کو تعلیم دے سکیں۔

اگلے ماہ اس پروگرام کو شروع کیاجائے گا۔مولانا آزاد ایجوکیشن فاونڈیشن کی گورننگ باڈی کے 112اور جنرل باڈی کے 65اجلاس سے صدارتی خطاب کے دوران نقوی نے کہاکہ

وزیراعظم نریندر مودی کی زیرقیادت حکومت نے ثابت کردیا ہے کہ ”یہ حکومت اقبال‘ انصاف اور ایمان“ ہے۔

انہوں نے کہاکہ مودی حکومت نے ”فرقہ پرستی کی وباء اور استعمال کی سیاست“ کو ختم کرتے ہوئے ”یقین کے ساتھ مساوی ترقی‘‘ کے لئے سنجیدگی سے کام کررہی ہے جس کا مقصد ”صحت مند مساوی ترقی“ کی تشکیل ہے۔

اقلیتوں کی تعلیم کے متعلق اٹھائے گئے مختلف اقدامات کے متعلق بات کرتے ہوئے نقوی نے کہاکہ ان اس کمیونٹی کی لڑکیاں جن کی تعلیم کا سلسلہ منقطع ہوگیاہے کو تعلیم اور روزگار سے جوڑنے کے لئے ملک کے باوقار تعلیم اداروں میں ”برچ کورسوں“ سے جوڑا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ مذکورہ حکومت نے کہاکہ اقلیتوں بالخصوص لڑکیوں کی ”سماجی‘ معاشی تعلیمی ترقی“ کے لئے سنجیدہ ہے‘ اور اس کے لئے ”تین ای) پر توجہہ مرکوز کی جائے گی جو ایجوکیشن‘ ایمپلائمنٹ اور ایمپارومنٹ پر مشتمل ہے۔

نقوی نے کہاکہ اگلے پانچ سالوں میں مختلف اسکالرشپ پروگرام جیسے پر میٹرک‘ پوسٹ میٹرک‘ میرٹ کم مینس‘وغیر ہ اس سال پانچ کروڑ طلبہ کو فراہم کی جائیں گی۔

معاشی طور پر کمزور طبقات کے لئے اگلے پانچ سالوں میں دس لاکھ سے زائد بیگم حضرت محل گرلز اسکالرشپ بھی اس میں شامل ہیں۔

انہوں نے کہاکہ لڑکیوں بالخصوص اقلیتی طبقات کی لڑکیوں میں تعلیم کو فروغ دینے کے لئے ملک بھر میں ”پڑھو او ر پڑھاؤ“ شعور بیداری مہم کی شروعات کی جائے گی۔

پہلے مرحلے میں ملک کے ساٹھ اقلیتی طبقات کی اکثریت والے اضلاعوں میں مذکورہ شعور بیداری مہم کی شروعات کی جائے گی‘ جس میں ”نکڑک ناٹک“ اور مختصر فلموں کے علاوہ دیگر کلچرل پروگرام بھی شامل ہیں۔