نلگنڈہ میں سڑک حادثہ۔30افراد زخمی

   

حیدرآباد16مئی(سیاست نیوز) نلگنڈہ میں ایک سڑک حادثہ میں 30افراد زخمی ہوگئے ۔یہ حادثہ نارکٹ پلی منڈل میں اے پی لنگوٹم حدود میں پیش آیا جب شاہراہ پر ٹہری لاری کو بھدراچلم ڈپو کی بس ڈرائیور نے توازن کھودینے کے نتیجہ میں ٹکر دے دی۔اس حادثہ میں بس کے 30مسافرین زخمی ہوگئے ۔ان میں دس شدید زخمی شامل ہیں۔زخمیوں کو مقامی نارکٹ پلی کے اسپتال منتقل کیاگیا جہاں ڈاکٹرس نے کہاکہ زخمیوں میں تین کی حالت تشویشناک ہے ۔