نلگنڈہ میں 326 کروڑ کی لاگت سے مختلف ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد

   

ریاستی وزیر عمارت و شوارع کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی اور دیگر کی شرکت

نلگنڈہ۔ 8 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی وزیر عمارات و شوراع و سنیماٹوگرافی کومٹ یڈی وینکٹ ریڈی نے کہا کہ نلگنڈہ مجلس بلدیہ نلگنڈہ میں 326 کروڑ روپے کی لاگت سے مختلف ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد و رکھا۔ قابل ازیں وہ تہوار مہاشیواراتری کے موقع پر نلگنڈہ کے قریب چایا سومیشورا مندر اور پچالا سومیشورا مندر میں خصوصی پوجا کی گئی بعد ازاں نلگنڈہ بلدی حدودمیں مختلف ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد اور افتتاحی تقاریب انجام دی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وہ ہاؤسنگ بورڈ کے پیچھے غریبوں کے لیے اندراما گھر بنائیں گے۔ نلگنڈہ ٹاؤن میں 326 کروڑ روپئے کی لاگت سے ترقیاتی کام کئے جانے کا اعلان کیا اور آئندہ ماہ 700 کروڑ روپئے کی لاگت سیشہر نلگنڈہ کے اطراف بائی پاس سڑک کی تعمیر کے لئے ٹنڈر طلب کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چند ماہ میں ایک اور جاب فیئر کا انعقاد عمل لایا جائے گا اور جلد ہی اسکل ڈیولپمنٹ سینٹر قائم کیا جائے گا۔ وزیر نے کہا کہ ایس ایل بی سی کنال لائننگ کا کام کیاجارہا ہے، ٹنل کے کاموں کو مکمل کرنے کے لیے فنڈز کی منظوری دی گئی ہے اور جلد ہی کام آغاز کیا جائیگا بعد ازیں ریاستی وزیر نے اناپورنا کینٹین، غریبوں کے لیے سبسڈی والی کھانے کی اسکیم، نلگنڈہ قصبہ میں پراتیک ریڈی جونیئر کالج کے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ دواخا نہ کے احاطے میں افتتاح کیا یہ فلاحی کام ہرے کرشنا موومنٹ فاؤنڈیشن اور تلنگانہ حکومت کے مشترکہ تعاون سے غریبوں کے لیے سبسڈی والے کھانے کی اسکیم چلائی جارہی ہے۔ اس مو قع پر ریاستی وزیر کے ہمراہ ریونیو ایڈیشنل کلکٹر جے۔ سرینواس، نلگنڈہ کمشنر بلدیہ جناب سیّد مصائب الدین میونسپل چیرمین بوری سرینواس ریڈی، میونسپل وائس چیرمین اباگونی رمیش گوڑ نمائندہ کونسلر عز یزالدین بشیرو دیگرکونسلرس نے شرکت کی۔