نلی نہاری

   

اجزا: گوشت ایک کلو، نلی دو عدد، لہسن‘ادرک پیسٹ دوکھانے کے چمچہ ، نمک حسب ذائقہ، پیازتین عدد، لال مرچ پاؤڈر دو چائے کے چمچہ، ہلدی پاؤڈر1/2 چائے کا چمچہ، دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ ، جائفل ‘ جاوتری پاؤڈر 1/2 چائے کا چمچہ، گرم مسالہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ، کالا زیرہ کٹا ہوا1/2 چائے کا چمچہ، سیاہ مرچ پاؤڈر1/4 چائے کا چمچہ، دار چینی پاؤڈر ایک چٹکی، آٹا 1/2 کپ، سونٹھ پاؤڈر 1/2 چائے کا چمچہ، گھی ایک کپ۔
ترکیب:پتیلی میں گھی گرم کر کے اس میں پیاز ڈال کر اس کی رنگت گلابی ہونے تک فرائی کریں۔اس کے بعد اس میں گوشت‘نلی‘لہسن‘ادرک پیسٹ‘لال مرچ پاؤڈر‘ہلدی پاؤڈر‘دھنیا پاؤڈر‘گرم مسالہ پاؤڈر‘کالا زیرہ‘سیاہ مرچ پاؤڈر‘دار چینی پاؤڈر‘سونٹھ پاؤڈر اور نمک ڈال کر بھون لیں 6تا8 گلاس پانی ڈال کر اْبالیں۔گوشت گل جائے تو نلی نکال کر گودا الگ رکھ لیں اس کے بعد سالن سے گھی نتھار کر الگ کر لیں اور گوشت بھون لیں۔جائفل‘جاوتری پاؤڈر اور آٹا پانی میں گھول کر ڈالیں۔سالن میں نلی اور گودا شامل کریں۔نہاری حسب پسند گاڑھی ہو جائے تو الگ کیا سالن کا گھی اس میں ڈالیں تھوڑی دیر پکانے کے بعد سرونگ ڈش میں نکال لیں ۔ لیموں ‘ ادرک ‘ہرا دھنیا اور ہری مرچوں سے گارنش کر کے سرو کریں۔