نمائش میں 3 دن کی توسیع

   

حیدرآباد ۔ 13 ۔ فروری (سیاست نیوز) حیدرآباد کی مشہور سالانہ کل ہند صنعتی نمائش کی مدت میں تین دن کی اس ویک اینڈ تک توسیع کی گئی ہے اور اب یہ 18 فروری تک جاری رہے گی ۔ نمائش کا اہتمام کرنے والی نمائش سوسائٹی نے اسٹال ہولڈرس کی جانب سے نمائش میں توسیع کیلئے درخواست کئے جانے کے بعد نمائش میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔