نمائش کلب میں انجمن ترقی و بقاء اردو کا مشاعرہ

   

حیدرآباد ۔ 16 فبروری (پریس نوٹ) انجمن ترقی و بقاء اردو کے زیراہتمام پیر 18 فبروری کو 6 بجے شام بمقام نمائش کلب، کل ہند صنعتی نمائش میں ادبی اجلاس و غیرطرحی مشاعرہ منعقد ہوگا جس کی صدارت ڈاکٹر فاروق شکیل کریں گے۔ اعجاز علی قریشی ایڈوکیٹ خیرمقدمی تقریر کریں گے۔ ادبی اجلاس کی صدارت پروفیسر مصطفی علی سروری کریں گے۔ عبدالواسع پی آر او مانو، ڈاکٹر م ق سلیم، مخیر حیدر کنوینر نمائش سوسائٹی، تمیز الدین احمد، محمد عقیل ایڈوکیٹ، محمد عتیق پاشاہ ایڈوکیٹ، محمد عبدالباسط ایڈوکیٹ، محمد عبدالقدیر ایڈوکیٹ، محمد سلیم الدین، خواجہ علیم الدین، زبیرالعمودی، حیدر علی رضوی اور محمد الیاس قریشی مہمانان خصوصی ہوں گے۔ ڈاکٹر سلیم عابدی، کامل حیدرآباد، یوسف روش، ڈاکٹر خواجہ فریدالدین صادق، سید سمیع اللہ حسینی، شاہد عدیلی، زعیم زومرہ، تاج مضطر، سلطان سعید، جگجیون لال استھانہ سحر، ڈاکٹر ناقد رزاقی، ڈاکٹر معین افروز، قابل حیدرآبادی، ثناء اللہ انصاری وصفی، سید ماجد علی خلیل، انجم شافعی، کوکب ذکی، ہارون میمن ابوبکر، زاہد ہریانوی، شاہنواز ہاشمی، وحید پاشاہ قادری، طاہر رومانی، لطیف الدین لطیف، محمد سراج مدنی، محترمہ تسنیم جوہر، محترمہ اوما دیوی سونی، محترمہ سویتا سونی، محترمہ ارجمند بانو، ڈاکٹر عبدالنعیم، تشکیل انور رزاقی، سہیل عظیم، سلطان محمود ایڈوکیٹ، شبیر علی خاں اسمارٹ، میر عظمت علی، عبدالقیوم الہامی علیم، حافظ عبدالقادر زاہد، منور حسین راسخ، جہانگیر قیاس، گویند اکشے اور باقر تحسین کلام سنائیں گے۔ ادبی اجلاس کا آغاز حافظ محمد مصطفی کی تلاوت کلام پاک، سلیم الہامی کی حمد باری تعالیٰ اور قاری نصیرالدین کی نعت پاکؐ سے ہوگا۔ باذوق حضرات سے شرکت کی خواہش کی جاتی ہے۔