نئی دہلی:ریاست اترپردیش کے مراد آباد کے ایک موضع میں جن افراد کے خلاف با جماعت نماز ادا کرنے پرمقدمہ درج کیا گیا تھا وہ واپس لے لیا گیا ہے۔ گاؤں دلہے پور میں مدعی چندرپال وغیرہ نے چھجلیت پولیس اسٹیشن میں با جماعت نماز کرنے پرمقدمہ درج کروایا تھا۔ تحقیقات کے بعد الزامات ثابت نہیں ہوئے اوراس سلسلہ میں درج مقدمہ خارج کردیا گیا ہے۔اسدالدین اویسی صدرمجلس نے ٹویٹ کرتے ہوئے امید ہے کہ اتر پردیش پولیس ہجوم کے دباؤ میں غیر قانونی ایف آئی آر درج کرنا بند کردے گی۔ امید ہے کہ لوگ اب اپنے گھروں میں بغیر کسی پریشانی کے نماز پڑھ سکیں گے۔ پولیس کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ گائوں دلہے پور میں مدعی چندرپال وغیرہ نے باجماعت نماز پڑھنے پرمقدمہ درج کیا تھا۔