نماز باجماعت کیلئے کاروبار روک دیں :طالبان

   

کابل : طالبان نے افغانستان کے صوبہ بدخشاں میں نئی ہدایت جاری کرتے ہوئے وہاں عوام سے اپیل کی ہے کہ نماز باجماعت کیلئے اپنے کاروبار اور دیگر کام کاج روک دیں ۔ صوبہ کے مذہبی حکام گاڑیوں میں گھومتے ہوئے لاؤڈ اسپیکرس کے ذریعہ اعلان کررہے ہیں کہ بدخشاں کے دارالحکومت فیض آباد میں تمام دوکاندار اور کاروں کے مالکین و ڈرائیورس اپنی مصروفیت روک کر نماز جماعت کے ساتھ ادا کریں ۔ طالبان کے نئے احکام کی مطابقت میں خواتین کو شہر میں آزادانہ نقل و حرکت سے روکا گیا ہے اور ان سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مکمل اسلامی حجاب کے ساتھ اپنے گھروں سے نکلیں ۔