حیدرآباد۔12 نومبر(سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے منگل کو سرکردہ تلگو روزنامہ نمستے تلنگانہ کیخلاف پولیس تحقیقات پر روک لگانے کے احکامات جاری کیے اور میرپیٹ پولیس کو اخبار کے اعلیٰ عہدیداروں کو گرفتار نہ کرنے کی ہدایت دی۔ ایف آئی آر یکم اکتوبر کو نمستے تلنگانہ کے شائع کردہ ایک مضمون سے متعلق ہے جس میں مبینہ بے ضابطگیوں کی اطلاع دی گئی تھی جس میں 290 افراد شامل تھے۔ تقریباً 2500 کروڑ روپے کی ایک بڑی زمین کا سودا ایک سرکاری شخصیت کے رشتہ دار کی شمولیت کے تحت ہو رہا تھا ۔