ایمسٹرڈم : ہالینڈ کے وزیراعظم مارک رْٹ نے آج ہالینڈ میں جاری رکھی گئی غلامی پر معافی طلب کر لی ہے۔ وزیراعظم نیایک تقریر کے دوران کہا کہ ہالینڈ کے غلامی کو بڑھاوا دینے کے تاریخی کردار اور آج تک موجود اثرات پر ہم معافی مانگتے ہیں ، اس کی وجہ ملک کے اس نو آبادیاتی نظام کے دوران غلامی، نسل پرستی اور لوٹ مار کا اعتراف کرنا ہے۔ واضح رہے کہ معافی کے دائرے میں ہالینڈ کی روایتی قزاقی اور نسل پرستی بھی آئے گی جس کا ہالینڈ میں مسلسل سلسلہ کسی نہ کسی صورت جاری رہا ہے۔تاہم، ہالینڈ کے وزیر اعظم کی طرف سے معافی مانگنے کے امکان کے بارے میں ہیگ میں موجود انسانی حقوق کی آواز بلند کرنے والے سیاسی گروپ کہتے ہیں کہ قذاقیت کے اصل ذمہ دار شاہی ادارے ہیں اس لیے معافی بھی بادشاہ الیگزینڈرر ولیم کو مانگنی چاہیے۔بادشاہت کو ذمہ دار ٹھہرانے والے سیاسی گروپوں کا کہنا ہے کہ بادشاہ ولیم الگزینڈر کو ولندیزی تسلط کے خاتمے کی 160 ویں سالگرہ کے موقع پر یکم جولائی 2023 کو معافی مانگنی چاہیے۔آنر اینڈ ریکوری نامی تنظیم کے ذمہ دار روئے کائیکوسی گرونبرگ نے بھی کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ آبائی طور پر غلام رہنے والوں اور اب غلامی کے خلاف کام کرنے والے کارکنوں سے مشاورت نہیں کی گئی۔