نواب ملک کو استعفیٰ کیلئے مجبور نہیں کریں گے : این سی پی

   

ممبئی : این سی پی نے اپنا موقف سخت کرتے ہوئے چہارشنبہ کو واضح کردیا کہ اس کے ریاستی وزیر نواب ملک کو چاہے کچھ ہوجائے، استعفیٰ کیلئے مجبور نہیں کیا جائے گا۔ مہاراشٹرا قانون ساز اسمبلی کا بجٹ سیشن جمعرات 3 مارچ کو شروع ہورہا ہے۔ ریاستی صدر این سی پی اور وزیر جینت پاٹل نے میڈیا کو بتایا کہ مہاوکاس اگھاڈی نے گذشتہ ماہ ہی واضح کردیا تھا کہ نواب ملک وزارت میں برقرار رہیں گے۔ نواب ملک کو مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں 23 فبروری کو انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے گرفتار کیا تھا۔ پاٹل نے کہا کہ اپوزیشن بی جے پی کو ایاون میں شور و غل کرنے دیجئے ۔ ہمارا موقف نہیں بدلا ہے۔ استعفیٰ نہیں کا مطلب استعفیٰ نہیں۔ انہوں نے بی جے پی پر تنقید کی اور کہا کہ الزام آرائی اس کی عادت بن چکی ہے۔