نواب ملک کے بیٹے پر بھی شکنجہ این سی پی لیڈر ہائیکورٹ سے رجوع

   

ممبئی : داؤد ابراہیم منی لانڈرنگ کیس میں نواب ملک کی گرفتاری کے بعد اب اُن کے بیٹے کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ ای ڈی نے این سی پی لیڈر کے بیٹے فراز ملک کو سمن بھیج کر طلب کیا ہے۔ دریں اثناء مہاراشٹرا حکومت کے وزیر نواب ملک بامبے ہائیکورٹ سے رجوع ہوگئے ہیں۔ اُنھوں نے اپنے خلاف درج ای ڈی مقدمہ کو منسوخ کرنے کیلئے عرضی دائر کی ہے۔