نواز الدین صدیقی پاکستانی فنکاروں کے دیوانے

   

ممبئی :بالی ووڈ کے مشہور اداکار نواز الدین صدیقی پاکستانی فنکاروں کے مداح نکلے۔جرمنی کے نشریاتی ادارے سے گفتگو کے دوران نواز الدین صدیقی نے پاکستانی ڈرامہ نگاروں کو لاجواب قرار دیا جبکہ اداکاروں کو شاندار صلاحیتوں کی بھر پور ستائش کی۔ نواز الدین صدیقی نے اعتراف کیا کہ پاکستانی ڈراموں کی کہانیاں بہت اچھی ہوتی ہیں ساتھ ہی ان کے اداکار بھی بہت اچھے ہیں۔ انہوںنے بتایا کہ پاکستانی صحافی چاند نواب کے کردار کیلئے 100 بار پریکٹس کی اور ون ٹیک میں شاٹ اوکے کرایا۔چاند نواب کو دیے گئے پیغام میں نواز الدین صدیقی نے مسکراتے ہوئے کہا کہ گزارش ہے ایسی غلطیاں دہراتے رہا کریں تاکہ ہمیں بھی مزہ آتا رہے۔