نواز شریف پر الزام لگانے والے شخص کا بیان قلمبند !

   

اسلام آباد : معروف صحافی اور اینکرپرسن ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کرنے والے ٹیم (جے آئی ٹی) سابق وزیراعظم عمران خان اور صحافی کو قتل کرنے کے منصوبے میں نواز شریف کے ملوث ہونے دعویٰ کرنے والے شخص کا بیان ریکارڈ کریگی۔اس پیشرفت سے متعلق ذرائع نے ڈان کو بتایا ہے کہ سید تسنیم حیدر شاہ کے وکیل نے تفتیشی ٹیم کو بتایا کہ ان کے مؤکل کی زندگی کو لاحق خطرے کی وجہ سے وہ ذاتی طور پر تفتیش میں شامل ہونے سے قاصر ہیں۔ خیال رہے کہ کچھ دن قبل برطانیہ میں مقیم تسنیم حیدر نامی شخص نے ایک پریس کانفرنس کی تھی جس میں انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے اور صحافی ارشد شریف کے قتل کا منصوبہ بنانے میں ملوث ہیں کیونکہ جس ملاقات میں منصوبہ بنایا گیا وہ اس میں نواز شریف کے ہمراہ موجود تھے۔وکیل نے ای میل کے ذریعے تفتیشی ٹیم کو آگاہ کیا کہ تسنیم حیدر ویڈیو لنک کے ذریعے تفتیش میں شامل ہونے پر آمادہ ہیں۔وکیل کی طرف سے آگاہی پر تفتیشی ٹیم آج بیان ریکارڈ کرے گی۔درین اثنا ذرائع نے بتایا کہ جے آئی ٹی نے سپریم کورٹ کے انسانی حقوق سیل کے سوال پر کہا کہ ابتدائی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ اگلے ہفتے عدالت میں پیش کر دی جائے گی۔