نواز شریف پر انجائنا کا حملہ ‘ ڈاکٹرس کا بیان

,

   

اسلام آباد ۔26 اکتوبر ۔( سیاست ڈاٹ کام ) سابق پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف پر آج انجائنا کا حملہ ہوا ہے جبکہ ان کا لاہور کے ایک دواخانہ میں علاج چل رہا تھا ۔ میڈیا رپورٹ میں یہ بات بتائی گئی ہے ۔ انجائنا اس صورتحال کو کہتے ہیں جس میں قلب تک سست بلڈ پریشر کی وجہ سے سینہ میں درد ہوتا ہے ۔ نواز شریف کو آج صبح میں انجائنا کا درد محسوس ہوا تھا جب ان کا دواخانہ میں علاج چل رہا تھا ۔ ڈان نیوز نے سروسیس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائینسیس کے پرنسپل ڈاکٹر محمود ایاز کے حوالے سے یہ بات بتائی ۔ ایاز نے میڈیا کے بعض گوشوں کی ان اطلاعات کو مسترد کردیا کہ نواز شریف کے قلب پر حمہ ہوا ہے ۔ قبل ازیں نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے یہ ادعا کیا تھا کہ سابق وزیر اعظم کے قلب پر کل رات معمولی حملہ ہوا ہے اور ان کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے ۔ ہاسپٹل میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمود ایاز نے کہا کہ نواز شریف کے پلیٹلیٹس کی تعداد میں اب اضافہ ہو رہا ہے ۔ انہیں جملہ 16 انجیکشن دئے گئے ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ نے کل ہی نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت منظور کردی تھی ۔ وہ مختلف امراض کا شکار ہوگئے ہیں۔