نواز شریف کو سرنڈر کرنے کیلئے 9 روز کی مہلت

   

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو سرنڈر کرنے کے لیے 9 روز کی مہلت دے دی۔جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے چار صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا۔اس حکم نامے میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی ضمانت غیر موثر ہو چکی۔عدالتی حکم نامے میں نواز شریف کو 9 روز کی مہلت دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ 10 ستمبر تک عدالت کے سامنے سرنڈر کریں۔تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ نواز شریف نے بیرون ملک جانے سے آگاہ نہیں کیا تھا۔