نواز شریف کیخلاف غیرضمانتی گرفتاری وارنٹ جاری

   

لاہور۔ لاہور کی احتساب عدالت نے پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) قائد نواز شریف کیخلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ احتساب عدالت کے جج اسد علی نے ملزم نواز شریف سمیت دیگر کیخلاف غیر قانونی پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس کی سماعت کی۔ اس موقع پر قومی احتساب بیورو کی جانب سے خصوصی پراسیکیوٹر حارث قریشی پیش ہوئے اور انہوںنے عدالت سے درخواست کی کہ ملزم نواز شریف کیخلاف ناقابل ضمانت گرفتاری وارنٹ جاری کیا جائے۔