نواز شریف کی حالت ہنوز تشویشناک

,

   

لاہور30اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام)گزشتہ 8 روز سے سروسز ہاسپٹل زیر علاج سابق وزیراعظم نوازشریف کی حالت بدستور تشویشناک ہے ۔ ذرائع کے مطابق نوازشریف کی پلیٹ لیٹس میں پیر کو 3ہزار کا اضافہ ہوا تھا۔منگل کو یہ تعداد مزید دو ہزار بڑھ کر30 ہزار تک پہنچ گئی ہے ۔ میڈیکل بورڈ میں توسیع کرتے ہوئے ماہرانہ امراض گردہ و مثانہ کے ڈاکٹر زاہد رفیق کو شامل کیا گیا ہے جس کے بعد میڈیکل بورڈ کی تعداد بڑھ کر12 ہو گئی ہے ۔ ‘ایکسپریس ٹربیون’ نے ہاسپٹل کے ذرائع کے حوالہ سے بتایا ہے کہ چہارشنبہ سے نواز شریف کی صحت بحالی میں پروفیسر زاہد رفیق کو کلیدی ذمہ داری دی گئی ہے ۔ نوازشریف کے وزن میں 8 روز میں7کلو کمی آئی ہے ۔ان کا وزن 107 کلو سے 100 کلو رہ گیا ہے ۔