نواز شریف کی حالت ہنوز تشویشناک

   

لاہور 2 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کی حالت ہنوز تشویشناک ہے کیونکہ ان کے خون میں پلیٹلیٹس کی تعداد دوبارہ کم ہوگئی ہے ۔ کل یہ تعداد 51,000 تک پہونچ گئی تھی تاہم اس میںآج کمی آئی ہے ۔ ان کے شخصی معالج نے یہ بات بتائی ۔ جمعرات کو پاکستان مسلم لیگ سربراہ کے پلیٹلیٹس کی تعداد 35 ہزار سے بڑھ کر کل 51,000 ہوگئی تھی ۔ تاہم اس میں آج پھر کمی آئی ہے ۔ نواز شریف کے شخصی معالج عدنان خان نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی حالت ہنوز تشویشناک ہے ۔ جو ڈاکٹرس ان کا علاج کر رہے ہیں انہوں نے اسٹیرائیڈس کم کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے نتیجہ میں ایک بار پھر پلیٹلیٹس کی تعداد گھٹ گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پلیٹلیٹس کی تعداد کم ہونے کی وجہ کا پتہ چلانا ضروری ہے اور اس کا کسی تاخیر کے بغیر علاج ہونا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ پلیٹلیٹس کے توازن کو برقرار رکھنا بیحد ضروری ہے ۔ بہتر علاج کیلئے نواز شریف کو لندن منتقل کرنے کے تعلق سے پاکستان مسلم لیگ کے سکریٹری جنرل احسن اقبال نے بتایا تھا کہ سب سے پہلے توجہ اس بات پر ہے کہ ان کی حالت کو مستحکم بنایا جائے اس کے بعد کوئی فیصلہ کیا جائیگا ۔