نواز شریف کی صحت ہنوز نازک ، ڈاکٹر پریشان

   

لاہور/3 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) لاہور سروسز اسپتال میں زیر علاج سابق وزیراعظم میاں محمدنواز شریف کی تشویشناک حالت پر ڈاکٹر فکر مند ہوگئے،نواز شریف کے پلیٹ لیٹس ایک بار پھر گرنا شروع ہوگئے ہیں جو55 ہزار سے کم ہو کر38 ہزار پر آگئے جس کی تصدیق میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر محمود ایاز نے کردی ہے۔