نواز شریف کی واپسی پر ہنوز سوالیہ نشان

   

اسلام آباد : گزشتہ کچھ عرصہ سے یہ بات میڈیا میں گشت کرتی رہی تھیکہ پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف جلد ہی وطن واپس لوٹنے والے ہیں ۔ ان کی دختر مریم نواز کے دورہ لندن کے بعد یہ بات وثوق کے ساتھ کہی جارہی تھیں کہ نواز شریف فبروری یا مارچ میں پاکستان لوٹ آئیں گے لیکن پاکستان کے داخلی سیاسی حالات کو دیکھتے ہوئے یہ کہا جاسکتا ہے کہ نواز شریف کی واپسی مستقبل میں شائد نہ ہوسکے ۔